حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں ۔عورت کی بابرکت ہونے کی علامات میں سے ہے کہ ؟1-اس کی طرف رشتہ بھیجنے اور رشتے منظور ہونے میں آسانی ہو۔ 2-اس کامہر آسان ہویعنی بہت زیادہ پیچیدہ نہ ہو۔ 3-اس کے ہاں بچوں کی پیدائش میں آسانی ہو۔ جن عورتوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی ہیں۔ وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں ۔ “محبت ” کو دعوت دی تھی ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کےباہر تین اجنبی بزرگوں کوبیٹھنے دیکھا، عورت کہنے لگی۔ میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھو ک ہیں۔ چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں ان بزرگوں نے پوچھا: کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی : نہیں وہ گھر پر موجود نہیں انہوں نے جواب دیا: پھرتوہم اندر نہیں جائیں گے ۔
رات جو جب خاوند گھرآیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔ وہ کہنے لگا : انہیں اندر لے کر آؤ۔ عورت ان کےپاس آئی اور اندر چلنے کو کہا ! انہوں نے جواب دیا : ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے عورت نے پوچھا: وہ کیوں؟ ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی : اس کانا م ” مال ” ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طر ف اشارہ کیا، اور اس کا نام ” کامیابی ” ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا اور میرا نام محبت ہے اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کےپاس جاؤ اور مشورہ کرلو کہ ہم میں سے کون اندر آئے؟ عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا، وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا : اگر یہی معاملہ ہے تو” مال” کو اندر بلا لیتے ہیں گھر میں مال ودولت کی ریل پیل ہوجائےگی ۔ عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا: کیوں نہ ” کامیابی” کو دعوت دیں ؟ میاں بیوی کی یہ باتیں ان کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی
اس نے جلدی سے اپنی رائے دی : کیوں نہ ہم ” محبت” کو بلا لیں اور ہمارا گھر نہ پیارومحبت سے بھر جائے۔ خاوند کہنے لگا: بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں ، جاؤاور ” محبت” کو اندر لے آؤ، عورت باہر آئی اوربولی : آپ میں سے “محبت”کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے۔ گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہوگئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے ، عورت حیران وپریشان ان کامنہ دیکھنے لگی ۔ عورت نے ” مال ” اور “کامیابی” سے کہا: میں نے تو صرف ” محبت ” کو دعورت دی تھی ، آپ دونوں کیوں ساتھ جارہے ہیں ؟ دونوں نے جواب دیا: اگر تم “مال ” یا “کامیابی ” میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے چونکہ ” محبت” کو بلایا ہے۔ یہ جہاں ہو ہم اس کےساتھ ہوتے ہیں۔ جہاں ” محبت” ہوگی وہاں ” مال ” اور “کامیابی ” بھی ملیں گے ۔اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے ۔ آ پ ایک کامیاب شخصیت کےمالک بن جائیں گے ۔ یاد رکھیے ! اگر آپ “محبت” کےساتھ دوسروں سےپیش آئیں تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے جس کے گرد لوگ اندھیرے میں اکٹھے ہوجاتے ہیں